خبرنامہ پنجاب

این اے 153 (ن) لیگ کے رانا قاسم نون نے ضمنی الیکشن جیت لیا

شجاع آباد: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا قاسم نون نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ن لیگ کے رانا قاسم نون 99 ہزار 700 ووٹ لے کر آگے، تحریک انصاف کے غلام عباس 31 ہزار ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی کے اکرم کنہوں 27 ہزار ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔