خبرنامہ پنجاب

این اے 162 ضمنی انتخاب، مسلم لیگ ن کےامیدوارنےمیدان مارلیا

چیچہ وطنی: (اے پی پی) چیچہ وطنی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 میں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف سے نشست چھین لی۔ لیگی امیدوار طفیل جٹ نے اپنے مدمقابل پی ٹی آئی کے رائے مرتضیٰ اقبال کو شکست دیدی۔ حلقے کے 293 پولنگ اسٹیشنز میں ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے طفیل جٹ 74 ہزار281 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ رائے مرتضیٰ اقبال 61 ہزار 836 ووٹ لے سکے۔ پیپلز پارٹی کے چودھری شہزاد چیمہ پندرہ ہزار873 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری محمد طفیل جٹ کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا چوہدری محمد طفیل جٹ کی کامیابی عوام کا وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ آج ایک بار پھر خدمت ، دیانت ، شفافیت اور امانت کی سیاست کی جیت ہوئی۔