اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ نے این اے 19 ہری پور سے عمر ایوب کی نظرثانی درخواست پر سماعت کیلئے خصوصی لارجر بینچ تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ عمر ایوب نے ڈی سیٹ کیے جانے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ عدالت عظمیٰ نے درخواست پر سماعت کیلئے خصوصی لارجر بینچ تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے ۔ سپیشل بینچ میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس شیخ عظمت سعید کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔ رجسٹرار آفس کو بینچ تشکیل دے کر معاملہ دو ہفتوں میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔