خبرنامہ پنجاب

این اے 267 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہو گی

بولان:(آئی این پی) قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 267 بلوچستان کے دو اضلاع بولان اور جھل مگسی پر مشتمل ہے جبکہ 16 امیدوار میدان میں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے خالد مگسی اور پی ٹی آئی کے سردار یار محمد رند کے درمیان انٹے دار مقابلے کی توقع ہے 165 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 64 ہزار 49 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولیس اور لیویز کے 35 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ سپریم کورٹ نے یہاں سے منتخب ہونے والے خالد مگسی کی رکنیت منسوخ کر کے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔