لاہور:(ملت+اے پی پی) کرنل (ر) ایوب خان نے پنجاب کے انسداد دہشت گردی کے وزیر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ کرنل (ر) ایوب خان پنجاب کابینہ میں شامل ہوگئے ہیں اور انہوں نے انسداد دہشت گردی کے وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی اور ان سے حلف گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر رانا مقبول اور دیگر سیاسی و سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔ ملک میں پنجاب واحڈ صوبہ ہے جہاں انسداد دہشتگردی کی باقاعدہ وزارت قائم کرکے اس کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔