خبرنامہ پنجاب

ایکسائز پولیس تھانے وشعبہ’’ لیگل ایڈ‘‘ علیحدہ بنانے کا حتمی فیصلہ

لاہور:(ملت+آئی این پی)محکمہ ایکسائز میں ٹیکس وصولی کے حوالے سے قائم مقدمات میں وصولیوں کیلئے علیحدہ’’ لیگل ایڈ‘‘ شعبہ بنانے کے ساتھ ساتھ ایکسائز پولیس تھانوں کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔محکمہ ایکسائز سے وابستہ سینئر اہلکار نے آئی این پی کو بتایا کہ صوبہ بھر کے 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر باقاعدہ طور پر ایکسائز پولیس تھانوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے تاکہ ریکوری صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے۔ جبکہ صوبہ بھر کے تمام ایکسائز آفس میں عملہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے تین سو سے زائدکانسٹیبل اور کلرک بھرتی کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔