ایک اور 5 سالہ زینب مبینہ زیادتی کے بعد قتل
لاہور:(ملت آن لائن) صوبہ پنجاب کی تحصیل ظفر وال میں زینب نامی 5 سالہ ننھی بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی 2 روز قبل گھر سے باہر گم ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی تحصیل ظفر وال میں 5 سال کی ننھی بچی زینب کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ نیسر کی حدود سورج چک میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 2 روز قبل زینب گھر کے باہر سے گم ہوئی تھی۔ بچی کی لاش گاؤں کے ہی ایک گھر سے صندوق میں بند ملی ہے۔ بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے جبکہ پولیس کے مطبابق شک کی بنیاد پر 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ قصور کی 7 سالہ ننھی زینب کے ساتھ درندگی کے واقعے کو زیادہ عرصہ نہیں گزرا جب کچھ عرصہ قبل معصوم کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ تحقیقات کے بعد قتل کے مرکزی ملزم عمران کو عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔