لاہور: (ملت+آئی این پی) لاہور کے علاقہ داروغہ والا میں تیز رفتارٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ایک ہی خاندا ن کے 3 موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق دھند اور تیز رفتاری کے باعث حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے عینی شاہدین کے مطابق دارغہ والا واقعے میں بھی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ایک ہی خاندا کے 3 موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جاں بحق ہونے والوں میں 11 سالہ محمد احمد 19 سالہ طاہر اور 10 سالہ عبداللہ شامل ہیں نوجوانوں کی نعشیں گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اور ورثا دھاڑیں مار مار کر روتے رہے،لواحقین نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایسے اقدامات کرے کہ حادثات کی شرح کم ہوسکے دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تفیتش شروع کردی ہے