سرگودھا۔(ملت آن لائن) ای روزگار سنٹر یونیورسٹی آف سرگودھا میں نئے سیشن کیلئے داخلوں کا آغاز ہو گیا، تفصیلات کے مطابق ای روزگار پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آن لائن فری لانسنگ سکھائی جاتی ہے جس سے وہ گھر بیٹھے باعزت روزگار کمانے کے قابل ہو جاتے ہیں، 16سالہ تعلیم مکمل کرنے والے بیروزگار افراد اور سال آخر کے طلبہ درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں جبکہ عمر کی حد 35سال مقرر کی گئی ہے، ای روزگار پروگرام کے تحت جامعہ سرگودھا کے علاوہ سب کیمپس بھکر اور میانوالی میں بھی مراکز کام کررہے ہیں اور طلبہ سب کیمپس بھکر و میانوالی میں بھی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں، داخلوں کیلئے مزید معلومات متعلقہ ای روزگار سنٹر سے حاصل کی جا سکتی ہیں، ای روزگار سنٹر اب تک دو سیشن مکمل کر چکا ہے جبکہ تیسرے سیشن کی کلاسز جاری ہیں۔