خبرنامہ پنجاب

اے ایس ایف نے مسافر سے ساڑھے پانچ کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی

لاہور(ملت+ آئی این پی)اے ایس ایف نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے ساڑھے پانچ کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے مطابق خوشاب کا احمد خان غیرملکی ایئرلائنز کے ذریعے جدہ جا رہا تھاملزم نے ہیروئن اپنے سامان میں چھپا رکھی تھی جسے چیکنگ کے دوران برآمد کر لیا گیا۔اے ایس ایف نے ملزم احمد خان کو آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا اور مزید کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا۔اے ایس ایف ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی ساڑھے پانچ کلو گرام ہیروئن کی عالمی منڈی میں مالیت ساڑھے پانچ کروڑ روپے ہے۔