خبرنامہ پنجاب

بابا گورونانک؛ سکھ یاتری بھارت روانہ ہو گئے

لاہور: (ملت+آئی این پی)سکھوں نے مذہبی روحانی پیشوا بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے بعد سکھ یاتری بھارت روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سکھوں نے مذہبی روحانی پیشوا بابا گورونانک دیو جی کے 548 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کی اور اپنے مذہبی مقامات کی زیارت بھی کی ۔ سکھ یاتری پاکستان میں مذہبی مقامات کی دیکھ بھال اور مذہبی رسومات کی آزادی اور آسانی سے ادائیگی پر خوش نظر آئے۔ پیر کو سکھ یاتریوں کو لاہور ریلوے اسٹیشن سے الوداع کرنے کے لئے سیکورٹی کے بھی خصوصی اقدامات کئے گئے۔ سکھ یاتریوں کو روانہ کرنے کے لئے متروکہ وقف املاک بوڑد کے چیئرمین بھی موجود تھے۔ دو ہزار سے زائد سکھ یاتری دو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے بھارت روانہ ہوئے۔ (ن غ)