لاہور (ملت + آئی این پی) پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر بابر سہیل بٹ کے قتل کے مقدمہ کے اندارج کیلئے درخواست دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ کے بھائی قیصر سہیل بٹ نے مقدمے کے اندراج کی درخواست دیتے ہوئے مقامی ن لیگی ایم این اے سہیل شوکت بٹ اور ایس ایچ کو نامزد کیاہے۔درخواست کے متن کے مطابق2 افراد عاطف عرف عاطی بٹ اور عرفان جٹ کو نامزد کیا گیا ہے درخواست کے مطابق کلاشنکوف کی گولیاں بابر بٹ کو ماتھے اور سینے پر لگی۔درخواست میں مزیدکہا گیا کہ بابر سہیل بٹ کو سہیل شوکت بٹ اورایس ایچ کی ایماپر قتل کیا گیا ہے عاطف بٹ اور عرفان جٹ کلاشنکوف سے فائرنگ کرتے ہوئے گھر کے عقبی دروازے سے فرار ہوگئے۔