خبرنامہ پنجاب

باب پاکستان پراجیکٹ؛ ناقابل سماعت قرار

لاہور(آئی این پی:لاہور ہائی کورٹ نے باب پاکستان پراجیکٹ کا ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کے الزام میں درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دیا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے بتایا کہ 1991 میں نواز شریف نے باب پاکستان کو میموریل کا ٹھیکہ امجد مختار کو دیا اور منصوبے کا 60 فیصد کا کام مکمل ہونے کے بعد کام بند کروا دیا گیا ۔ درخواست گزرا کے وکیل نے انکشاف کیا کہ 26 سال گزرنے کے بعد دوبارہ ٹھیکہ کسی اور کو دیا جا رہا ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ منصوبے کا ٹھیکہ کسی اور کو دینے کا اقدام کالعدم قرار دے ۔