قصور۔(اے پی پی)کلب روڈپر نامعلوم ملزمان ایک شخص کو قتل کرکے اس کی نعش بجری کے ڈھیر میں چھپاکرفرار ہوگئے۔ ڈی ایس پی سٹی اکرام خان اور عملہ موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال قصور پہنچادیاہے۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ بتایا گیاہے کہ قتل ہونے والا محبت علی شاہ کراچی کے علاقہ لانڈھی کا رہائشی ہے اور ٹرک ڈرائیورتھا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔