لاہور(آئی این پی)وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گیس کی بنیاد پر لگنے والے 3 بجلی منصوبوں میں شفافیت کی اعلیٰ مثال قائم کی گئی ہے ،لوٹ مار کا کلچر کو دفن کر دیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر اعلی ٰ پنجاب نے کہا کہ ایگزم بینک چائنہ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کےلیے قرضے کی منظوری دیدی ہے ،شفاف پالیسیوں کے باعث عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوگیا ہے۔لاہورمیں مسلم لیگ ن کے وفد سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ عام آدمی کی حالت بدلنے کے منصوبوں کی مخالفت صرف مٹھی بھر عناصر کر رہے ہیں۔