خبرنامہ پنجاب

بجلی کا شارٹ فال 3324 میگاواٹ تک پہنچ گیا

لاہور(آئی این پی) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 3324 میگاواٹ تک پہنچنے کا انکشاف۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک بھر میں ہفتہ کے روز بجلی کی پیداوار 14 ہزار 876 میگاوٹ ہے جبکہ بجلی کی طلب 18 ہزار 200 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث بجلی کی بندش کی جارہی ہے۔ رسد اور طلب میں فرق کے باعث شہری علاقوں میں 6 جبکہ دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور ملک بھر میں کہیں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی۔