لاہور: (ملت+اے پی پی) ایک طرف لاہور، دوسری طرف پورا پنجاب۔ لاہور بدل گیا لیکن باقی پنجاب میں تبدیلی صرف خواب بن کر رہ گئی۔ صرف لاہور کا بجٹ ساڑھے چھ کھرب روپے ہے جبکہ باقی پورے صوبے کے لئے صرف ڈھائی کھرب روپے رکھے گئے ہیں۔ لاہور کے ایک کروڑ شہریوں کے لئے سب سہولتیں دستیاب ہیں جبکہ صوبے کے باقی نو کروڑ افراد نظر انداز کر دیئے گئے۔ دوسرے اضللاع کے فنڈز کاٹ کر لاہور کی ترقی پر لگا دیئے گئے۔ جنوبی ہی نہیں شمالی پنجاب بھی احساس محرومی کا شکار ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب کر لی۔