خبرنامہ پنجاب

بزرگ خاتون کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر ریجنل ڈائریکٹرنادرا سے جواب طلب

لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائی کورٹ نے بزرگ خاتون کو شناختی کارڈ نہ جاری کرنے پر ریجنل ڈائریکٹر نادرا سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکوٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار یاسمین بی بی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 11سال سے نادرا کی جانب سے اسے شناختی کارڈ جاری نہیں کیا جارہا۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ وہ عمرہ پہ جانا چاہتی ہے عدالت نادرا کو شناختی کارڈ جاری کرنے کاحکم دے۔ عدالت نے ریجنل ڈائریکٹر نادرا سے 10 روز میں جواب طلب کر لیا۔