لاہور (ملت + آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو نے لاہور میں پارٹی رکن بابر بٹ کے قتل ہر سیاسی سر گر میاں معطل کر دیں جبکہ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو نے قاتلوں کی گر فتاری اور فوری مقدمہ درج کر نے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بلاول ہاؤس لاہور میں اپنی تمام مصروفیات کو ملتوی کردی جبکہ پارٹی اجلاس اور پارٹی امیدواروں کے انٹرویوز بھی ملتوی کردےئے آصفہ بھٹو زرداری نے بھی واقعے کی تحقیقات اورملزمان کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔اپنے ٹویٹر پیغام میں انکا کہنا تھا کہ ہمیں خاموش کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے برداشت اور صبر کا دامن چھوڑ دیا تو (ن) لیگ کی حکومت کو بھاگنا پڑ یگا (ن) لیگ والوں نے اپنے کارندوں کو پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر دہشت گردی کیلئے چھوڑ رکھا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ شوکت بسراء پر قاتلانہ حملہ اور بابر بٹ کا قتل ایک ہی سازش کا حصہ ہیں حکومت بابر بٹ کے ورثاء کی درخواست کے مطابق مقدمہ درج کر یں اور ملزموں کو گر فتار کیا جائے ۔