کراچی:(آئی این پی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج سے پنجاب کا دورہ شروع کر رہے ہیں،ان کا پہلا عوامی جلسہ آج رحیم یار خان کے قریب جمال دین والی میں ہوگا۔ پنجاب میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج سہہ پہر رحیم یار خان پہنچیں گے۔ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود اور دیگر پارٹی عہدیدار انکا استقبال کریں گے۔ وہ آج شام جمال دین والی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی رحیم یار خان میں ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری کل بہاولپور جائیں گے جہاں وہ پارٹی کارکنوں سے خطاب اور عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔