لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو کا جنوبی پنجاب میں پارٹی کو متحر ک کر نے کا فیصلہ جبکہ 26مارچ کو رحیم یار خان میں جلسے عام کا بھی اعلان کرد یا ہے ۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے ایک بار پھر پنجاب میں پارٹی کو مضبوط اور فعال کر نے کیلئے پنجاب کے دورہ کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمودکی دعوت پر26مارچ کو رحیم یار خان میں جلسہ عام بھی منعقد کر نے کا اعلان کر دیا ہے جسکے لیے تیاریاں بھی شروع کر دیں گئیں ہیں ۔