خبرنامہ پنجاب

بلا امتیازانسانی حقوق کا تحفظ اسلامی معاشرے کی پہچان ہے، وزیراعلی پنجاب

اسلام آباد :(اے پی پی) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کو پامال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ خصوصی پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری دینی تعلیمات میں اہم حیثیت رکھتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلا امتیاز انسانی حقوق کا تحفظ اسلامی معشرے کی پہچان ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی اقلیتوں کے یکساں حقوق پر زور دیا ہے ۔ انھوں نے مذید کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ اور بنیادی حقوق کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کی مکمل آزادی حاصل ہے اور ان کے حقوق کو پامال نہیں ہونے دیا جائے گا۔