خبرنامہ پنجاب

بلدیاتی انتخابات: خواتین کی مخصوص نشستوں پر (ن)لیگ کا کلین سویپ‘ 25 میں سے 23نشستیں جیت لیں

لاہور(ملت + آئی این پی) بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن نے کلین سویپ کرتے ہوئے 25 میں سے 23نشستیں جیت لیں‘ ایک نشست پر ٹائی کے ذریعے فیصلہ آج (بدھ ) کو ہو گا جبکہ ایک نشست تحریک انصاف نے جیت لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور میں خواتین کی 25 مخصوص نشستوں میں سے 24 مسلم لیگ ن نے جیت لیں جبکہ ایک نشست پر میچ ٹائی ہوگیا۔ ٹائی ہونے والی نشست پر 3 امیدواروں نے 8 ، 8 ووٹ حاصل کیے جس کے بعد اس نشست کا نتیجہ روک لیا گیا اور جیتنے والے امیدوار کا اعلان آج (بدھ) کیا جائے گا دوسری جانب اقلیتوں کی 10 نشستوں پر بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہو گئی ہے۔