خبرنامہ پنجاب

بلدیاتی انتخابات میں رانا ثنا اللہ گروپ نے بازی مارلی

لاہور: (ملت+اے پی پی) ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے نتئج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔ پنجاب میں ن لیگ کو ابتدائی نتائج کے مطابق برتری حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔ فیصل آباد میں رانا ثنا اللہ خان گروپ کو برتری حاصل ہوئی ۔ میونسپل کارپوریشن سے ن لیگ نے رزاق ملک کو کامیابی حاصل ہوئی ، اٹک کی نشست سے ن لیگ کوشکست کا سامنا کرنا پڑا ، اٹک میں چودھری شجاعت کی بھانجی ایمان طاہر نے ن لیگ کے احسن علی کے مقابلے میں کامیابی اپنے نام کر لی ۔ گجرات میں ن لیگ تنویر کوٹلہ فاتح رہے ، یہاں سے چودھری شجاعت کی ہمشیرہ سمیرا الٰہی کو ناکامی کا سامنا رہا ۔ ڈی جی خان میونسپل کارپوریشن سے آزاد امیدوار عمران شاہ کو میئر منتخب کر لیا گیا ، مظفر گڑھ جتوئی میونسپل کمیٹی سے آزاد امیدوار راضیہ جہانگیر کو کامیابی ملی ، رحیم یار خان میں ظاہر پیر سے ن لیگ کے نذیر رب نواز کامیاب ٹھہرے ، اوچ شریف سے ن لیگ کے سبطین بخاری ، سرگودھا کوٹ مومن سے تحریک انصاف کے طاہر رشید گجر کو کامیابی ملی ۔