خبرنامہ پنجاب

بلدیاتی انتخابات میں 15 لاکھ سے زائد ووٹ مسترد:الیکشن کمیشن

اسلام آباد:(آئی این پی) الیکشن کمیشن کے مطابق 2015 کے بلدیاتی الیکشن میں 15 لاکھ سے زائد ووٹ مسترد ہوئے۔ 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں مسترد ہونے والے ووٹوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں ہیں جس کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں 15 لاکھ سے زائد ووٹ مسترد ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سب سے زیادہ 10 لاکھ 24 ہزار 847 ووٹ پنجاب میں مسترد ہوئے جب کہ دوسرے نمبر پر خیبر پختونخوا میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں 57 ہزار559 ووٹ مسترد ہوئے جب کہ بلوچستان میں 54 ہزار سے زائد ووٹ اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں 16 ہزار695 ووٹ مسترد ہوئے۔