خبرنامہ پنجاب

بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ ، پولنگ کا وقت ختم

لاہور: (ملت+اے پی پی) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں بلداتی اداروں کے سربراہوں کے چنائو کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے ، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوئی تھی ، اس موقع پر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ، انتخابات میں دو سو چوبیس نشستوں پر مقابلہ ہوا جس میں سے چونسٹھ امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے ۔