خبرنامہ پنجاب

بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات ووسائل سے محروم کرنا عوامی مینڈیت کی توہین ہے

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی کی بات چیت
کوئٹہ(آئی این پی )جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات ووسائل سے محروم کرنا عوامی مینڈیت کی توہین ہے لوکل سطح پر منتخب نمائندوں کو اختیارات ووسائل سے محروم کرنے کی سازش کرکے عوامی مسائل کو نچلی سطح پرحل سے روکاگیا ہے تین سال سے لوکل سطح پر منتخب نمائندے عوام سے صرف وعدے پر مجبور ہوئے ہیں‘ صوبائی حکومت اپنے ہی لوکل نما ئندوں کو حقوق ووسائل سے محروم رکھ کر کس کی خدمت کر رہے ہیں بلدیاتی نمائندوں کو حقوق واختیارات سے محروم کرنا دانشمندی نہیں جماعت اسلامی منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات ووسائل کی فراہمی کے سلسلے میں ہرقسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں ہم نے پہلے بھی مظلوموں کاساتھ دیا آئندہ بھی عوامی مفادمیں بھر پور جدوجہد کرتے رہیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں آل بلوچستان متحدہ یونین کونسلز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی محمد فاروق شاہوانی ،جنرل سیکرٹری جمیل احمد شاہوانی ،میر اعظم ساتکزئی سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہی اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر آل بلوچستان متحدہ یونین کونسلز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی محمد فاروق شاہوانی ،جنرل سیکرٹری جمیل احمد شاہوانی ،میر اعظم ساتکزئی نے مولانا عبدالحق ہاشمی کو بتایا کہ بلوچستان کے بلدیاتی نمائندے تین سے سے حقوق ووسائل سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ہم اپنے عوام یعنی ووٹرزکا سامنے بھی نہیں کر سکتے صرف وعدے وبے عمل اعلانات پر کب تک عوام کوٹرخائیں گے ۔تین سال ہوگئے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات ہوگیے مگر اب تک منتخب نمائندوں کو وسائل واختیارات منتقل نہیں ہوئے اگر حکومت نے ہمیں اختیارات ووسائل نہیں دینے تھے تو بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کس لیے کروائے تھے۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ جماعت اسلامی ابتداء سے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات ووسائل فراہم کرنے کے حق میں تھے خیبر پختونخواہ میں ہم نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیے ہیں جس کی جس کی وجہ سے وہاں نچلی سطح پر عوام کے مسائل بھر پور اندازمیں حل ہورہے ہیں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات ووسائل کی فراہمی سے عوام کے مسائل حل ہوں گے اور عوام خوش ہوگی حکومت کا اپنے منتخب نمائندوں کو اختیارات ووسائل فراہم نہ کرنابہت بڑاظلم ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائیں کم ہے