خبرنامہ پنجاب

بندوق کی نوک پرحق خودارادیت کودبایا نہیں جاسکتا ، شہباز

پنجاب:(آئی این پی) پنجاب کےوزیراعلیٰ شہباز شریف کاکہناہےکہ بندوق کی نوک پر کشمیریوں کےحق خودارادیت کی جائز جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا غاصبانہ قبضے کے ذریعےانہیں حق خودارادیت سےمحروم رکھناانسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے،کشمیر یوں کے حق خود ارادیت کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ کےموقع پراپنے پیغام میں شہبازشریف نےکہاکہ وہ کشمیر کےبہادرعوام کو سلام پیش کرتےہیں جنہوں نے آزادی کیلئے جام شہادت نوش کیا- مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن بحال نہیں ہو سکتا،وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ پاکستان کا کشمیر سے ہمہ جہتی کا رشتہ ہے اور کوئی بھی پاکستانی کشمیر کوبھلا نہیں سکتا۔ مسلم لیگ ن نے اپنے ہر دورمیں تمام فورمز پرکشمیر کا مسئلہ بھر پور طریقے سے اجاگر کیا ہے ۔ عالمی برادری بھی بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے۔