خبرنامہ پنجاب

بچوں کےاغوا، شہبازشریف کا فوری ٹاسک فورس بنانےکاحکم

لاہور: (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے زیر صدارت لاہور میں اہم اجلاس ہوا جس میں بچوں کے اغوا اور امن و امان کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چائلڈ پرٹیکشن بیور کی کارکردگی کا بھی جائزہ بھی لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے بچوں کے اغوا کی روک تھام کے لئے فوری ٹاسک فورس بنانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ بس اڈوں، ریلوے سٹیشنوں، پارکوں اور دیگر رش والے مقامات پر اضافی نفری تعنیات کی جائے۔ وزیر اعلیٰ کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں برس 767 بچے اغوا یا لاپتہ ہوئے جن میں سے 721 واپس آ گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے رحیم یار خان میں نجی ٹارچر سیل چلانے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی جبکہ ڈی ایس پی رحیم یار خان اور ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن کو فوری معطل کرنے کی حکم بھی دیا۔