خبرنامہ پنجاب

بچوں کےاغوا کا معاملہ، پولیس کاافغان بستیوں میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور: (اے پی پی) شہر لاہورمیں بچوں اور کم عمر لڑکوں کے بڑھتے ہوئے اغوا کے واقعات نے پولیس کی نیندیں کر دیں حرام کچھ حاصل نہ ہوا تو افغان بستیوں کا رخ کرنے کی ٹھان لی۔ ذرائع کے مطابق اعلٰی پولیس حکام کی ہدایت پر متعلقہ افسران نے افغان بستیوں کی فہرستیں مرتب کر لی ہیں۔ فہرست کے مطابق شہر میں 27 افغان بستیاں ہیں جہاں افغان باشندے بڑی تعداد میں مقیم ہیں۔ اعلٰی حکام کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی ان بستیوں میں کریک ڈاؤن شروع ہو جائے گا۔ کریک ڈاون سے نہ صرف جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ غیر رجسٹرڈ افراد کی معلومات بھی مل سکیں گی۔ رواں سال کے دوران شہر میں بچوں کے اغواء کے 210 واقعات رپورٹ ہوئے سب سے زیادہ واقعات بادامی باغ میں ہوئے جہاں 11 مقدمات درج کئے گئے ۔ پولیس ذرئع کے مطابق غواء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے لئے سی آئی اے پولیس کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔