اٹک:(آئی این پی )اٹک میں پولیس نے بچی کا غیرقانونی نکاح پڑھانے کی کوشش ناکام بنادی،تھانہ سٹی پولیس نے نابالغ بچی کے ساتھ نکاح پڑھانے پردولہا،اس کے والد اورپادری سمیت چارافراد کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹک میں بچی کا غیرقانونی نکاح پڑھانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے،پولیس تھانہ سٹی اٹک کو اطلاع ملی کے اعوان شریف میں ایک شخص اپنی نابالغ بیٹی کی شادی بالغ لڑکے کیساتھ کروا رہا ہے،جس پرپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دولہا بابرمسیحی اوراس کا والد صابرمسیحی اوردولہن کے والدین کوگرفتارکرلیا،جبکہ دونوں کا نکاح پڑھانے والا پادری طارق مسیح بھی حوالات پہنچ گیا،پادری کا کہنا ہے کہ اسے بچی کی عمرکچھ اورہی بتائی گئی ہے۔ ایس ایچ اوکا کہنا تھا کے اتنی کم عمربچی کی شادی کی اجازت ہمارا قانون نہیں دیتا،اس لیے تمام ذمہ داران کوپکڑکرجیل میں ڈال دیا ہے۔پولیس کے مطابق اس جرائم میں ملوث تمام عناصرکیساتھ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔