خبرنامہ پنجاب

بھارتی شہری کو ساڑھے 3ماہ قيد کی سزا

لاہور :(ملت+اے پی پی) مقامی عدالت نے بھارتی شہری کو غير قانونی طور پر پاکستان ميں رہائش رکھنے پر ساڑھے تين ماہ قيد کی سزا سنا دی۔ لاہور کے جوڈيشل مجسٹريٹ اجمل خان نے کيس کی سماعت کي، سرکاری وکيل نے عدالت کو بتايا کہ ملزم ريحان الرحمٰن کو مشکوک حرکات پر کينٹ کے علاقہ آراے بازار سٹاپ سے نو ستمبر کو گرفتار کيا گيا۔ پوليس تفتيش ميں ملزم نے بتايا کہ اس کا تعلق بھارت سے ہے اور اس کے ويزہ کی معياد ختم ہوچکی ہے، ملزم پر جاسوسی کرنے کے حوالے سے بھی تفتيش کی گئی مگر کوئی جرم ثابت نہيں ہوسکا۔ عدالت نے بيانات اور سرکاری وکيل کے دلائل سننے کے بعد مجرم ريحان الرحمٰن کو تين ماہ پندرہ روز قيد کی سزا سناتے ہوئے مجرم کی سزا پوری ہونے پر اسے فوری طور پر ملک بدر کرنے کا بھی حکم دیدیا۔