خبرنامہ پنجاب

بھارتی میڈیا کا احمقانہ دعویٰ

لاہور: (ملت+اے پی پی) پاکستان کا خوف بھارت کے اعصاب پر سوار ہو گیا ہے۔ سرجیکل سٹرائیکس کی بڑھکیں مارنے والا بزدل بھارت اب غباروں سے بھی خوفزدہ ہونے لگا ہے۔ کبھی اونٹ اور کبھی کبوتر سے ڈرنے والے بھارت نے اب غباروں سے بھی ڈرنا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے ضلع گورداس پور میں دو ایسے غبارے قبضے میں لے لئے ہیں جن کے ساتھ اردو میں لکھی ہوئی تحریر بھی چسپاں ہے جس میں مودی کو وارننگ اور سرجیکل سٹرائیکس کے الزامات کا بدلہ لینے کا پیغام لکھا ہوا ہے۔