خبرنامہ پنجاب

بھارت نےسکھ یاتریوں کیلئےٹرین کی پیشکش مسترد کردی

لاہور(آئی این پی) چیئرمین متروکہ وقف املاک بوڈ صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ بھارت نے سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان کی جانب سے ٹرین کی پیشکش مسترد کردی ۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بور ڈنے اپنے بیان میں بتایا کہ بھارت نے سکھ یاتریوں کیلئے ٹرین لینے سے انکار کر دیا ہے تاہم سکھوں کی آمد سے متعلق بھارتی ہائی کمیشن سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ گروارجن دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے 300سکھ یاتریوں کو ویزے ملے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ٹرین کی پیشکش مسترد کیے جانے کے بعد اب سکھ یاتری ٹرین کی بجائے پیدل واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے ‘ سکھ یاتری واہگہ بارڈر سے بسوں کے ذریعے ریلوے سٹیشن پر پہنچیں گے ۔