خبرنامہ پنجاب

بھارت نے پاکستانی زائرین کے لئے ویزوں پر غیراعلانیہ پابندی لگادی

بھارت نے پاکستانی

بھارت نے پاکستانی زائرین کے لئے ویزوں پر غیراعلانیہ پابندی لگادی

لاہور:(ملت آن لائن) بھارت نے پاکستانی زائرین کے مذہبی ویزوں پر غیر اعلانیہ پابندی لگادی ہے۔ پاکستان سے ہر سال سیکڑوں زائرین عظیم روحانی بزرگ حضرت معین الدین چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے عرس میں شرکت کے لیے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر کا رخ کرتے ہیں، اس سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک معاہدہ بھی موجود ہے، جس کے تحت نئی دلی سرکار 500 پاکستانیوں کو عرس میں شرکت کے لئے ویزے جاری کرنے کا پابند ہے، اسی سلسلے میں رواں برس بھی سیکڑوں پاکستانیوں نے بھارتی ہائی کمیشن کو ویزوں کے لئے درخواستیں دی تھیں تاہم عرس کے آغاز سے چند روز قبل ہی بھارتی حکام نے تمام درخواستیں مسترد کردیں۔ جس کے نتیجے میں اب پاکستانی عرس میں شرکت نہیں کرسکیں گے
پاکستانیوں کوحضرت نظام الدین اولیاؒ کےعرس میں شرکت سے روک دیا
واضح رہے کہ اس سےقبل دسمبر میں بھی بھارت نے پاکستانی زائرین کو معروف روحانی بزرگ حضرت خواجہ نظام الدین اولیارحمۃ اللہ علیہ کے عرس میں شرکت سے روک دیا تھا۔