خبرنامہ پنجاب

بھارت کی بڑھتی جارحیت؛پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور:(ملت+آئی این پی) بھارت کی بڑھتی جارحیت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے بھارت کوناپسندیدہ ملک قراردینے کے خلاف قرارداد جمع کرادی گئی۔تفصیلات کے مطابق قرارداد پی ٹی آئی کے رہنما شعیب صدیقی نے جمع کرائی قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت ہرروزپاکستان کوتوڑنے کے بیانات دے رہا ہے مشرقی پاکستان بنانے میں بھارت کاکرداررہا متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت آئیروزلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کررہاہے اور بارڈر پرفوجی جوان اورشہریوں کوشہیدکیاجارہاہے قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت جانیوالے والے پاکستانی وزیروں اورمشیروں کی تذلیل کی جارہی ہے لہذا پاکستان بھارت کو ناپسندیدہ ترین ملک کا درجہ دے۔