خبرنامہ پنجاب

بھکر:مسافربس اورٹرک میں تصادم،2 افراد جاں بحق‘25 مسافرزخمی

بھکر(آئی این پی)بھکر میں بس اور ٹرک کے تصادم میں دو افراد جاں بحق اور25 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو ایم ایم روڈ پر خانسر کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ25 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیاہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ بس کراچی سے مانسہرہ جارہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔