بھکر:(اے پی پی)بھکر میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کتوں کی آرام گا ہ بن گیا، صفائی کی ابتر صورتحال اور ناکافی سہولیات پر مریض اور لواحقین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ بھکر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین نے احتجاج کیا اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسپتال میں نہ تو چیک اپ کے لیےڈاکٹرز موجود ہیں اور نہ ایڈمٹ مریضوں کو ادویات مہیا کی جارہی ہیں۔مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ اس صورتحا ل پر کارروائی کریں ۔