خبرنامہ پنجاب

بھکر: خوشحال ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

بھکر: (ملت+اے پی پی) خوشحال ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے جبکہ حادثے کے باعث کوٹ ادو اور کندیاں سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جلد بوگیوں کو پٹڑی سے ہٹا کر ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کر دی جائے گی۔