خبرنامہ پنجاب

بھیرہ سے18ہزار لیٹر زہریلا دودھ اسلام آباد منتقل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد انتظامیہ کے مجسٹریٹ عبدالہادی نے پولیس کے ہمراہ ٹول پلازے پر بڑی کاروائی کرکے بھیرہ سے اٹھارہ ہزار لیٹر زہریلا دودھ اسلام آباد منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،دودھ کو فوڈ انسپکٹر نے موقع پر ہی آلات سے چیک تو یوریا کھاد پائی گئی ،ٹول پلازہ پر ہی ساڑھے سات سو کلو ملاوٹ شدہ کھویا بھی برآمد کرکے دودھ اور کھوئے کے ساتھ بائیس سو لیٹر ڈیزل بھی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ کاروائیوں کے دوران پندرہ ملزمان بھی گرفتار کرکے تھانہ ترنول منتقل کردیا ۔دودھ ، کھویا اور ڈیزل اسمگل کرنے والی دس گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئی۔