خبرنامہ پنجاب

بہاولنگر،ٹائر پھٹنے کے باعث مسافر بس الٹ گئی، 20 افراد زخمی

بہاولنگر (آئی این پی )بہاولنگر میں عارف والا روڈ کے قریب مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔ بدقسمت بس بہاولنگر سے لاہور جا رہی تھی کہ اڈا قادری مل کے قریب ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کی ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ شدید زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔