بہاولنگر:(آئی این پی )بہاولنگر میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے نومولود بچی جاں بحق ہو گئی۔ ورثا نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کر دیا۔بہاولنگرکے علاقے جٹو والا کے رہائشی محمد اعجاز نے اپنی بیوی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کے گائنی وارڈ میں داخل کرایا۔ تکلیف بڑھ جانے پر کئی بار ڈاکٹرز کو بلایا گیا لیکن کوئی مدد کو نہیں آیا۔ہسپتال میں مریضہ چارگھنٹے ٹرپتی رہی۔ نومولود کے والد محمد اعجاز نے الزام عائد کیا کہ لیڈی ڈاکٹر بروقت آپریشن کر دیتی تو بچی کی جان بچ سکتی تھی۔ دوسری جانب ورثا نے ہسپتال کے باہر انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔