بہاولنگر:(اے پی پی)بہاولنگرکے قریب چشتیاں میں ڈاہرانوالہ موڑپرکاراورٹریکٹرٹرالی کے درمیان تصادم میں دو افراد جاں بحق،دوزخمی ہوگئے۔ پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے قریب چشتیاں میں ڈاہرانوالہ موڑ پر کار اور ٹریکٹرٹرالی کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق جبکہ دوشدید زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی سہولیات کے لئے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔