بہاولنگر(آئی این پی )بہاولنگر میں مہندی کی رسم پرنہ بلانے پرشرابی دوستوں نے دلہا پر اسپرٹ چھڑک کر آگ لگادی۔پولیس کے مطابق چشتیاں میں گزشتہ رات عمران نامی نوجوانوں کو اس کے دوستوں نے اسپرٹ چھڑک کر آگ لگادی۔ عمران کی دس دن بعد شادی تھی۔پولیس کو بیان دیتے ہوئے عمران نے بتایا کہ اس نے شراب پینے پر اپنے 3دوستوں عظیم رامے، عدیل اور جواد عرف پرویز کو مہندی کی تقریب میں بلانے سے انکار کردیا تھا جس پر انہوں نے غصے میں آکر اس پر اسپرٹ ڈالی اور آگ لگادی۔پولیس نے عمران کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔