بہاول نگر(آئی این پی)بہاول نگر میں نوسربازوں کا گروہ پکڑا گیا، یہ گروہ رقم کو تین گنا کرنے کے بدلے لوگوں کو جعلی نوٹ تھما رہا تھا ۔ تین گنا رقم ملنے کے سپنے دیکھنے والے ،مہربان کی شکل میں آنے والے شیطان نہ پہچان پاتے،اور ادھر ہیرا پھیری کا ماہر گروہ اصلی نوٹ کے بدلے تین گنا نقلی نوٹ سامنے والی پارٹی کو تھما کر غائب ہوجاتا۔ بہاولپور کے رہائشی زمیندار کی قسمت اچھی نکلی،اس سے پہلے کہ وہ پانچ لاکھ روپے سے محروم ہوتا،پولیس آ پہنچی اور ملزمان کو دھر لیا،جعلی نوٹ اور نوٹ بنانے کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔