بہاولنگر: (آئی این پی) ہارون آباد روڈ پر تیز رفتار ٹرالی مخالف سمت سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ میں 5 افراد سکینہ بی بی، محمد بخش، منظور احمد، محمد ممتاز اور ایک نامعلوم بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رکشے میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالی قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔