بہاولنگر میں 3 سالہ بچی کو پڑوسی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
بہاولنگر(ملت آن لائن)سورج گنج کے علاقے میں 3 سالہ معصوم بچی کو پڑوسی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بہاولنگر کے نواحی علاقے سورج گنج میں تین سالہ معصوم بچی کو پڑوسی نوجوان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی علیزہ فاطمہ کی حالت غیر ہوگئی جب کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تھانہ ڈونگہ بونگہ پولیس نے ملزم کیخلاف زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بچی کے لواحقین نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور آئی جی پنجاب پولیس سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔