خبرنامہ پنجاب

بہاولنگر کے قریب تیز رفتاربس الٹنے سے خاتون جاں بحق ،25 مسافر زخمی

بہاولنگر۔18 اکتوبر(ملت + اے پی پی )تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے خاتون جاں بحق اور25 زخمی ہو گئے۔ بہاول نگر سے لاہور جانے والی مسافر بس اڈا قادری مل کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 25 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے جن میں 10خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بہاول نگر منتقل کر دیا ۔بتایا جاتا ہے کہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک زخمی مسافر خاتون عنایت بی بی دم توڑ گئی۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ضلع انتظامی افسران اور پولیس کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے۔