بہاولپور(آئی این پی )بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی بغداد کیمپس میں 2چوروں کی گھسنے کی کوشش سیکیورٹی گارڈ نے ناکام بنادی۔ایس ایچ او تھانہ بغداد الجدید کیمپس عرفان اکبر خان کے مطابق گزشتہ رات کو دو چوروں نے اسلامیہ یونیورسٹی میں گھسنے کی کوشش کی،سیکیورٹی گارڈ نے ان پر فائرنگ کردی جس سے چور فرار ہوگئے۔پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ چور کیمپس کے نزدیک موسیٰ کالونی کے رہائشی تھے جو درختوں سے لکڑیاں کاٹنے کی کوشش کررہے تھے،پولیس نے چوروں کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔