خبرنامہ پنجاب

بہاولپور اوربہاولنگر میں ٹریفک حادثات ، 6افراد جاں بحق،14زخمی

بہاولپور/بہاولنگر(ملت + آئی این پی) بہاولپور اور بہاولنگر میں 2مختلف ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ بہاول پور ایل پی نیشنل ہائی وے پر مسافر خانہ اڈا کے قریب تیز رفتار ٹرک اور مسافر ویگن میں تصادم سے 4 مسافر جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بہاول پور وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ادھر بہاولنگر کے قریب ہارون آباد روڈ پر اڈا کھاٹاں کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے 2گدھا ریڑھیوں کو کچل دیا جبکہ حادثے میں 2افراد جاں بحق ہوئے۔